• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کرکٹ زوال کا شکار، بی سی سی آئی ذمہ دار، آسٹریلوی صحافی کی بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقید

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بڑے کنٹریکٹ اور پرفارمنس صفر ہونے پر آسٹریلوی صحافی نے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

آسٹریلوی صحافی میلکم کون نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کی تباہی میں بی سی سی آئی کو بھی ذمے دار ٹھرادیا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز میں کلین سوئپ کیا، تینوں ون ڈے اور پانچوں ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم میں سرکردہ کھلاڑی بھی شامل نہیں تھے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ اگر بی سی سی آئی کو اپنے 1300 ارب ڈالر سالانہ آمدنی میں سے کچھ بچتا ہے تو وہ ویسٹ انڈیز کے بہترین کھلاڑیوں کو ان کے ڈومیسٹک سیزن کے دوران سائن کرنا بند کرے اور اس کے بجائے اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ میں سرمایہ کاری کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو ان کے ڈومیسٹک سیزن کے دوران آئی پی ایل کے لیے لینے سے روک سکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید