بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے دباؤ کے بعد آئی پی ایل پر کرکٹ جنوبی افریقہ نے یوٹرن لے لیا۔
کرکٹ جنوبی افریقا نے آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے این او سی کی مدت بڑھا دی۔
جنوبی افریقہ نے آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو 26 مئی تک واپس آنے کا کہا تھا جبکہ بی سی سی آئی کے دباؤ کے بعد کھلاڑیوں کو پورا آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے گئی۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر اینوک اینکوی کا کہنا ہے کہ ہم نے بی سی سی آئی اور آئی پی ایل پر واضح کر دیا کہ ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تیاری کر رہے ہیں۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلنے والے کھلاڑی 26 مئی تک واپس آئیں گے۔
آج کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر کرکٹ نے گزشتہ بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے اسکواڈ 3 جون سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔
اینوک اینکوی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر میرے سے اوپر کے لیول پر بات ہوئی، آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑی 26 مئی کے بجائے اب 3 جون کو رپورٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کےدرمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں شروع ہو گا۔