پاکستان کے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار شمعون اسماعیل نے زندگی میں نئی شروعات کا اعلان کر دیا۔
اپنی پُرجوش آواز میں پنجابی موسیقی کے انوکھے امتزاج کے لیے پہچانے جانے والے گلوکار نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی منگیتر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے منگی کا اعلان کیا۔
انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور غیر متزلزل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا اور لکھا، ’الحمدللّٰہ، یہ ایک نئے باب کا آغاز ہے، ناصرف میری ذاتی زندگی بلکہ موسیقی میں بھی، جسے میں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے منتظر ہوں۔‘
گلوکار نے مداحوں اور مذکورہ تقریب میں شریک شرکاء سے درخواست کی کہ تقریب کی دیگر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائیں اور ان کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔
سوشل میڈیا پر گلوکار کی منگنی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔