• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر اکنامک زون، چین کو الاٹ 1615 میں سے 207 ایکڑ اراضی کی خوردبردکا انکشاف

اسلام آباد ( آن لائن ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ میں ا سپیشل اکنامک زونز ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی اور سی ڈی اے کو آئی جے پی روڈ کے قریب پمز کو ہسپتال اور کیمپس تعمیر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی انکشاف کیا کہ گوادر ائر پورٹ پر اکنامک زونز کیلئے چین کو 1615 ایکڑ زمین دی گئی اس میں سے 207ایکڑ خورد برد کر لی گئی ۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محومود کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ا سپیشل اکنامک زونز ترمیمی بل 2016 سینیٹر چوہدری تنویر کے سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوںکی نیلامی کے متعلق معاملات کی تفصیل ،پچھلے دس سالوں کے دوران سی ڈی اے ملازمین کے خلاف انکوا ئر یو ں کے معاملات،پولی کلینک کے ڈاکٹروں کے خلاف زیر التوا انکوائریوں کے معاملات کے علاوہ پمز کو آئی جی پے روڈ کے نزدیک سی ڈی اے کی طرف سے پلاٹ کی فراہم کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین