بلوچستان میں شراب کے رسیا ایک سال میں اربوں روپے کی شراب پی گئے۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے بلوچستان اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 اور 2024 کے دوران بلوچستان اربوں روپے کی شراب استعمال ہوئی، جس سے کروڑوں کی آمدن ہوئی۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 سے 2024 کے دوران 28 لاکھ لیٹر بیئر اور 4 لاکھ گیلن شراب پی گئی۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بیئر اور شراب کی فروخت پر عائد ٹیکس سے ایک ارب دو کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔