بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 29 بار دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کو جنگ بندی پر راضی کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکی صدر جھوٹ بول رہا ہے تو وزیراعظم مودی کو آج پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں بتانا چاہیے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی نے یہ نہیں کہا کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ مودی بولنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، یہ حقیقت ہے۔
کانگریس رہنما کے مطابق اگر وزیراعظم مودی بولیں گے تو ٹرمپ کھل کر بولیں گے اور سچائی بیان کریں گے۔ ٹرمپ سچائی بیان کریں گے اسی لیے وزیراعظم مودی بولنے سے قاصر ہیں۔
ادھر پریانکا گاندھی نے کہا کہ مودی اور جے شنکر کو سنیں تو پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے گول مول الفاظ استعمال کیے۔
ان کا کہنا ہے کہ جیسا کہ کل راہول جی نے کہا تھا کہ یہ براہ راست کیوں نہیں کہتےکہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے۔