• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: پیٹرول پمپ پر لوگوں کی جانیں بچانے والے شہری کیلئے شاہ عبد العزیز ایوارڈ کا اعلان

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جلتے ٹرک کو پیٹرول پمپ سے ہٹا کر قیمتی جانیں بچانے والے سعودی شہری کے لیے شاہ عبد العزیز ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیاکے مطابق اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک سعودی شہری فہد الدلبحی نے جلتے ہوئے ٹرک کو پیٹرول پمپ سے نکال کر قیمتی جانوں کو بچالیا جس کے اعتراف میں ان کو شاہی اعزاز اور 10 لاکھ سعودی ریال کا حقدار ٹھرایا گیا ہے۔

یہ واقعہ دارالحکومت ریاض سے 300 کلومیٹر دور ایک پیٹرول پمپ پر اس وقت پیش آیا جب جانوروں کے چارے سے لدے ٹرک میں آگ لگ گئی اور ٹرک کا ڈرائیور فوراً ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

اس صورتحال میں 40 سالہ فہد الدلبحی ہوش مندی اور بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے جلتے ہوئے ٹرک کو پیٹرول سے دور ہٹانے میں کامیاب ہوگئے۔

فہد الدلبحی کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ حادثے میں خود بھی زخمی ہوگئے تھے اور اب تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے فہد الدلبحی کے لیے اس ایوارڈ کی سفارش کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید