اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ ولکر ترک نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں قحط کا پھیلنا اسرائیلی حکومت کے اقدامات کا براہِ راست نتیجہ ہے۔
انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ گورنریٹ میں آج قحط کی تصدیق اسرائیلی حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا جنگی جرم ہے اور اس کے باعث اموات دانستہ قتل کے زمرے میں بھی آ سکتی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجی ادارہ COGAT نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حماس جھوٹی بھوک مہم چلا رہی ہے اور اقوامِ متحدہ سمیت دیگر ادارے غزہ میں قحط کے حوالے سے بے بنیاد دعوے پھیلا رہے ہیں۔