• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلادیش پہنچ گئے

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلادیش پہنچ گئے۔

اسحاق ڈار کا دورہ بنگلادیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے، ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلادیشی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

اسحاق ڈار چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ملیں گے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ 13 برس بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلادیش ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید