• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی نے اسپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025ء نافذ کردیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025ء نافذ کر دیا۔

ڈی جی پی ایس بی نے کہا کہ مقصد حکومتی وسائل کا شفاف، مؤثر اور کارکردگی پر استعمال یقینی بنانا ہے، کھیلوں میں میرٹ، احتساب اور منصفانہ تقسیم کے کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ریگولیشنز کے مطابق فنڈنگ سے قبل سالانہ کارکردگی رپورٹ، ایکشن پلان اور بجٹ تخمینہ جمع کرانا لازم ہے، صرف منظور شدہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے فنڈنگ کی جائے گی۔

فیڈریشنز یا افراد تمام بینک اکاؤنٹس شفاف طریقے سے چلانے کے پابند ہوں گے، فیڈریشنز اپنے مالی ذرائع کی تفصیلات پی ایس بی کو فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔

ریگولیشنز نے کہا کہ تمام فیڈریشن سالانہ آڈٹ اور اسٹیٹمنٹس کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی پابند ہوں گی، گرانٹ کسی فیڈریشن کا حق نہیں، پی ایس بی کی صوابدید ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید