• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں کچھ دیر کی خرابی، برطانیہ بھر میں پروازوں کا نظام بری طرح متاثر

برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں کچھ دیر کی خرابی سے ملک بھر میں پروازوں کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم، لیورپول، مانچسٹر اور لوٹن سمیت کئی ہوائی اڈوں پر پروازوں کی روانگی روک دی گئی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق پروازوں میں تاخیر پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے کچھ دیر بعد تکنیکی خرابی دور کر لی گئی۔ جس کے بعد برطانوی ایئر ٹریفک انتظامیہ نے تمام ہوائی اڈوں سے پروازوں کی روانگی دوبارہ شروع ہونے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید