• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر بھارت کا ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر بھارت نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نئی دہلی سے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اعلان سے ہونے والے مضمرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بھارتی حکومت کے مطابق امریکا کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، امریکا اور بھارت گزشتہ چند ماہ سے منصفانہ، متوازن اور باہمی مفاد کے تجارتی معاہدے پر دو طرفہ بات چیت کر رہے ہیں۔

بھارتی حکومت کے مطابق تجارتی بات چیت کے مقاصد حاصل کرنے کا ہمارا عزم برقرار ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے بھارت کے ساتھ کم کاروبار کیا کیونکہ ان کے محصولات بہت زیادہ ہیں، بھارت کے ٹیکس دنیا میں سب سے زیادہ محصولات میں سے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید