فرانس اور دیگر 14 ممالک کی جانب سے دنیا بھر سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی اپیل گئی ہے۔
فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس اور 14 دیگر ممالک نے اقوامِ متحدہ کی ایک کانفرنس میں ’نیو یارک کال‘ پر دستخط کیے ہیں جس میں دنیا بھر سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
’نیویارک کال‘ میں اِن 15 ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی خواہش یا اس معاملے پر مثبت غور کا اظہار کیا ہے اور دنیا بھر کے اِن ممالک سے اپیل کی ہے جو اب تک ایسا نہیں کر سکے کہ وہ بھی اس مطالبے میں شامل ہوں۔
اجتماعی اپیل میں دو ریاستی حل کی حمایت کا اظہار، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور انسانی امداد تک بلا روک رسائی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔
یہ بیان آندورا، آسٹریلیا، کینیڈا، فن لینڈ، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، مالٹا، نیوزی لینڈ، ناروے، پرتگال، سان مارینو، سلووینیا اور اسپین کے وزرائے خارجہ نے مشترکا طور پر جاری کیا ہے۔