یکم اگست سے ایل پی جی 17 روپے 73 پیسے فی کلو سستی کر دی گئی۔ اسلام آباد سے اوگرا نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت2541 روپے 36پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جولائی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2750 روپے 60 پیسے فی کلومقرر تھی۔