• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیک شدہ ای میل تک دوبارہ رسائی کیسے حاصل کی جاسکتی ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ای میل اکاؤنٹس کے ہیک ہونے کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔ 

اس حوالے سے سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز ای میل اکاؤنٹ ہیک کرکے اس کے ذریعے صارف کی بینک سروسز، کلاؤڈ اسٹوریج، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر آن لائن سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جس سے صارف کی ذاتی اور مالی معلومات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس لیے ماہرین نے ہیک ہونے والے ای میل اکاؤنٹ کی فوری بحالی اور ڈیجیٹل  اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے کچھ احتیاطی تجاویز فراہم کی ہیں۔

ہیک ہونے والی ای میل اکاؤنٹ کو بحال کرنے کا طریقہ

ہیک ہونے والے ای میل اکاؤنٹ کی فوری بحالی کے لیے مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کرنا ہے۔

فوری طور پر پاس ورڈ کی تبدیلی

اگر پاسورڈ ہیک ہونے کے بعد بھی اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہے تو فوراً پاس ورڈ تبدیل کریں اور پاسورڈ تبدیل کرتے ہوئے مضبوط اور منفرد پاس ورڈ استعمال کریں جو پہلے کہیں استعمال نہ کیا گیا ہو۔

اگر اکاؤنٹ تک رسائی ہے تو ’Forgot password‘ کے آپشن کا استعمال کرتے ہوئے پاسورڈ تبدیل کرلیں۔

اکاؤنٹ کو تمام ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ کرنا

ہیکرز اکثر پرانے لاگ ان سے فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں اس لیے اکاؤنٹ کی ’ڈیوائس مینجمنٹ‘ کی سیٹنگز میں جا کر اسے تمام مشکوک ڈیوائسز سے فوراً لاگ آؤٹ کریں۔

آٹو فارورڈنگ بند کریں

غیر ضروری فارورڈنگ سیٹنگ ہیکرز کو مستقبل میں ای میلز دیکھنے کا موقع دیتی ہے، اس لیے اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں’Forwarding Mail‘ کے آپشن میں جائیں اور غیر ضروری میل فارورڈنگ بند کر دیں۔

ان باکس فلٹرز کا جائزہ

ہیکرز خصوصی فلٹرز بنا کر اہم پیغامات کو چھپا دیتے ہیں یا پھر غائب کر دیتے ہیں، اس لیے ان باکس فلٹرز کا جائزہ لے کر ان تمام مشکوک فلٹرز کو ڈیلیٹ کر دیں 

جاننے والوں کو فوری اطلاع دینا

اگر ہیکرز نے ای میل اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد جعل سازی پر مبنی ایمیلز بھیجی ہیں تو اپنے جاننے والوں کو فوری اطلاع دیں کہ وہ مشکوک میسجز کھولنے سے پرہیز کریں۔

دیگر اکاؤنٹس کو محفوظ بنانا

ہیک ہونے والے ای میل سے منسلک تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے پاس ورڈز بھی تبدیل کریں۔

ای میل ہیکنگ سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر

1-مضبوط اور منفرد پاس ورڈ استعمال کریں۔

2-ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر دو مرحلہ وار تصدیق (Two factor authentication) کو فعال کریں۔

3- اکاؤنٹ سرگرمی پر نظر رکھیں۔

پاکستان میں یہ احتیاطی تدابیر کیوں زیادہ ضروری ہیں؟

پچھلے 5 سالوں کے دوران پاکستان میں سائبر کرائمز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق 2023ء میں ڈیجیٹل فراڈ کی تقریباً ایک لاکھ شکایات موصول ہوئیں جن میں ای میل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہیکنگ شامل تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید