ایک دیوہیکل بیس بال پر سب سے زیادہ دستخط کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا گیا۔
آٹھ فٹ قطر کے اس دیو ہیکل بیس بال کو 24 جون کو انڈیانا پولس انڈیئنز کے ہوم گراؤنڈ وکٹری فیلڈ سے اپنے سفر پر روانہ کیا گیا اور 15 بال پارکس کا دورہ کرنے کے بعد منگل کو نیو یارک میں ایم ایل بی فلیگ شپ اسٹور اس کی آخری منزل پہنچایا گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک ایڈجوڈیکٹر (جج) نے گیند کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ اس کی سطح پر 6,750 دستخط موجود ہیں، جس پر اسے کھیلوں کی یادگار اشیاء میں سب سے زیادہ دستخط والا واحد آئٹم قرار دیا گیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 2146 دستخطوں کا تھا، جو گزشتہ سال کیمبرج یونائیٹڈ فٹبال کلب نے قائم کیا تھا، جب اس نے مداحوں کو ایک دیو قامت ربڑ کی جرسی پر دستخط کرنے کے لیے جمع کیا تھا۔