• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: حذیفہ اشرف اصمی

صفحات: 232، قیمت: 2500 روپے

ناشر: قلم فاؤنڈیشن، یثرب کالونی، بینک اسٹاپ، والٹن روڈ، لاہور کینٹ۔

فون نمبر: 0515101 - 0300

مصنّف نوجوان وکیل ہیں اور لکھنے پڑھنے کا عُمدہ ذوق رکھتے ہیں۔اِس سے پہلے بھی اُن کی دو کتابیں شایع ہوچُکی ہیں۔ زیرِ نظر کتاب کا موضوع گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑی جانے والی جنگ ہے، جس میں پاک افواج نے عوامی حمایت سے تاریخ ساز کام یابی حاصل کی، جس کا اعتراف عالمی برادری بھی کر رہی ہے۔

حذیفہ اشرف اصمی کی یہ کتاب چوں کہ جنگ کے چند دنوں بعد ہی منظرِ عام پر آگئی تھی، اِس لیے اِس میں پاک، بھارت جنگ کا بہت گہرائی و گیرائی سے جائزہ لینا تو ممکن نہیں تھا، تاہم اُنھوں نے45 عنوانات کے تحت اِتنا کچھ مواد ضرور فراہم کردیا، جس کی روشنی میں اِس جنگ کا پس منظر اور دورانِ جنگ کے بہت سے اہم واقعات سامنے آگئے۔

عین ممکن ہے کہ وہ اِس کے دوسرے ایڈیشن یا اِسی سلسلے کی کسی اور کتاب میں پاک، بھارت جنگ کے مزید پہلوؤں پر اپنی تحقیق پیش کریں۔بہرحال، نوجوان نسل کی جانب سے مُلکی دفاع و سلامتی کے ذیل میں اِس طرح کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ مصنّف کے والد، میاں محمّد اشرف اصمی بھی ممتاز قانون دان، مضمون نگار اور متعدّد کتب کے مصنّف ہیں۔