• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحقیق و تدوین: ڈاکٹر خاور جمیل/گلناز محمود/مجید رحمانی

صفحات: 152، قیمت: 900 روپے

ناشر: ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری، کراچی۔

’’ ڈاکٹر جمیل جالبی قاموسی شخصیت کے مالک تھے، جس میں تصنیف، تحقیق، تنقید، ترجمہ، تالیف، تاریخ اور سماجیات سمیت لسان و ادب کے سارے موضوعات اور ابواب یک جا ہوگئے ہوں۔‘‘ اور یہ کتاب اُنہی ڈاکٹر جمیل جالبی کی چَھٹی برسی کے موقعے پر شایع کی گئی ہے، جس میں مختلف اہلِ علم نے ڈاکٹر صاحب کی شخصیت و خدمات سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔

کتاب میں24 مضامین شامل کیے گئے ہیں، جن کے لکھنے والوں میں ڈاکٹر معین الدّین عقیل، ڈاکٹر خاور جمیل، پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر نسیم فاطمہ، رئیس احمد صمدانی، شبیر ابنِ عادل، مسرّت حسین رضوی، زیبا گل زار، ڈاکٹر اوجِ کمال، گلناز محمود، ڈاکٹر ساجد خاکوانی، افتخار رسول شیخ، ڈاکٹر عابد شیروانی، عرفان مرتضیٰ، ارشد رضوی، پروفیسر عبدالمتین، سیّد حفیظ مخفی، بشیر سدوزئی، انوار شیخ، عارف سومرو، مجید رحمانی، میر حسین علی امام اور جنید احمد خان جیسے اپنے اپنے شعبوں کے ماہر شامل ہیں۔

مضامین کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرتّبین نے محض مضامین’’اکٹھے‘‘ کرنے کی بجائے ان کے انتخاب میں معیار و انفرادیت کو پیشِ نظر رکھا ہے، جس سے یہ’’عقیدتی‘‘ کتاب کی بجائے ایک’’علمی و تحقیقی‘‘ کتاب کی صُورت سامنے آئی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر جمیل جالبی فاؤنڈیشن گزشتہ چھے برسوں میں26 کتب شایع کرچُکی ہے، جو یقیناً بذاتِ خود ایک بڑا کام ہے، جس پر اُسے سراہا جانا چاہیے۔