• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا کا بھی ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ اعلان جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے حالیہ سرحدی تنازع کو روکنے میں ٹرمپ کی براہِ راست مداخلت کے بعد کیا۔

کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم چنتھول نے غیر ملکی خبر راساں ایجنسی (رائٹرز) کو بذریعہ ٹیکسٹ میسج اس بات کی تصدیق کی۔

اس سے قبل انہوں نے کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امن کے لیے کوششوں پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹرمپ نوبل انعام کی نامزدگی کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی سفارش کرچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید