• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹرینز؛ اسکیموں کیلئے ساڑھے 24 ارب سے زائد ترقیاتی فنڈز کی منظوری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نے پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کےلیے ساڑھے24 ارب روپے سے زائد کےترقیاتی فنڈزجاری کرنےکی منظوری دیدی ۔ یہ منظوری جولائی تاستمبر، اکتوبر تا دسمبر 2025کی 2 سہ ماہوں کے لیے دی گئی ہے۔ارکان پارلیمنٹ کی اسکمیوں کے لیےرواں مالی سال70ارب39کروڑ روپے مختص ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی نےرواں مالی سال کی پہلی 2سہ ماہیوں کی اتھارایزیشن دی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صوبوں اورخصوصی علاقہ جات کے لیے68ارب روپےکےفنڈزجاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 32 ارب 50 کروڑروپے جاری کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کے لیے11ارب59کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ضم شدہ اضلاع کے لیے 9 ارب96 کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈز منظور کئے گئے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیے15ارب74کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈزمنظور کئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید