• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی سیٹھی کے منفرد لباس اور انداز پر تنقید

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

علی سیٹھی اپنے نئے گانے میں منفرد لباس اور انداز سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے۔

علی سیٹھی کا شمار نامور پاکستانی گلوکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کئی گانوں میں سریلی آواز کا جادو جگاتے ہوئے مداحوں کے کانوں میں رس گھولا اور ماضی کے متعدد کلاسیکی گانوں کو اپنی آواز سے ایک بار پھر زندہ کیا۔

ان کو کوک اسٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا جس نے یوٹیوب پر 850 ملین ویوز حاصل کیے ہیں جبکہ اسپاٹی فائے پر ان کے گانے کو ایک ارب سے زائد بار سنا جاچکا ہے،  علی سیٹھی کو امریکا کے بڑے میوزک فیسٹیول کوچیلا میں بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

علی سیٹھی نے حال ہی میں اپنا نیا گانا ’برائڈ گروم‘ ریلیز کیا ہے، جو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا گیا، پوسٹ میں علی سیٹھی کو زرد رنگ کے اسکرٹ میں دیکھا گیا، جو گانے کے جذباتی پس منظر کو ظاہر کرتا ہے۔

 گلوکار نے اس گانے کو ایک ایسی دلہن کے جذبات سے جوڑا جو اپنے دوستوں سے اپنے دولہے کے بارے میں سوال کرتی ہے۔

تاہم علی سیٹھی کا یہ خواتین سے متاثرہ لباس بہت سے صارفین کو نہ بھا سکا اور سوشل میڈیا پر اس پر شدید تنقید دیکھنے میں آئی۔

کئی صارفین نے  علی سیٹھی پر ’خفیہ ایجنڈا‘ پورا کرنے کا الزام بھی لگایا۔

بعض نے کہا، ’یہ مرد ہو کر لباس خواتین والے کیوں پہنتے ہیں؟‘ تو کسی نے پوچھا، ’اس پیلے اسکرٹ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید