• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی، کیا حقیقت، کیا افواہ؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر کی توجہ اس وقت ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی پر مرکوز ہے، جو جلد ہی اپنی زندگی کے اگلے اہم مرحلے شادی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

 پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی کے بارے میں گزشتہ چند ماہ میں منگنی کے بعد سے بےشمار رپورٹس سامنے آچکی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں تیزی سے وائرل ہوئیں کہ یہ جوڑی 13 جون 2026 کو شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹیلر سوئفٹ اور کیلسی نے واچ ہِل روڈ آئی لینڈ میں واقع لگژری ریزورٹ اوشن ہاؤس اپنی شادی کے لیے بک بھی کر لیا ہے جو ٹیلر کے اپنے رائنو آئی لینڈ والے گھر کے پاس واقع ہے۔

ایک خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ٹیلر سوئفٹ نے اس مقام کو حاصل کرنے کے لیے اُس دلہن کو بھاری رقم ادا کی، جس نے وہ تاریخ پہلے سے بک کی ہوئی تھی۔

تاہم، اوشن ہاؤس کی ڈائریکٹر آف سیلز اینڈ مارکیٹنگ اسٹیفنی لیویٹ نے تمام قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اوشن ہاؤس کبھی بھی کسی ایک جوڑے کو دوسرے جوڑے کی شادی کی تاریخ خریدنے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ ہمارا ادارہ اپنے کنٹریکٹ اور کسٹمرز کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی قدر کرتا ہے، جو رپورٹس چل رہی ہیں وہ بالکل غلط ہیں، کسی بھی دلہن کی بکنگ منسوخ کروا کر دوسری کو دینے کی کوئی پریکٹس موجود نہیں۔

اگرچہ 13 کا نمبر ٹیلر سوئفٹ کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے اور کئی فینز کو یقین ہے کہ وہ اسی تاریخ کو شادی کریں گی، لیکن تاحال ٹیلر اور کیلسی نے شادی کی تاریخ، مقام یا کسی تفصیل کے بارے میں سرکاری اعلان نہیں کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید