• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منوج باجپائی کی 20 منٹ کی کال نے مجھے رلادیا تھا، جے دیپ

بھارتی اداکار جے دیپ اہلاوت نے ساتھی اداکار منوج باجپائی کی 20 منٹ طویل کال کا ذکر کر دیا۔

45 سالہ جے دیپ اہلاوت اور 56 سالہ منوج باجپائی نے ایک ساتھ انٹرویو دیا، گفتگو کے دوران جے دیپ اہلاوت نے ساتھی اداکار کی فون کال کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ اس دوران جذباتی ہوکر رو پڑے تھے۔

گفتگو کے دوران دونوں اداکاروں نے اپنی طویل جہدوجہد کی کہانی بھی بیان کی، منوج باجپائی نے دہلی اور ممبئی میں سختی کے دن یاد کیے تو جے دیپ اہلاوت نے دیر سے ملنے والی شہرت کا حوالہ دیا۔

دونوں اس بات پر متفق دکھائی دیے کہ ہماری کامیابی کے پیچھے مسلسل محنت، جدوجہد اور ثابت قدمی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے دیپ نے بتایا کہ ویب سیریز پاتال لوک کی ریلیز کے بعد منوج باجپائی نے مجھے20 منٹ طویل کال کی اور میرے کام کی کھل کر تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منوج باجپائی نے دوران گفتگو فلم انڈسٹری کی ایک سچائی یہ بھی بتائی کہ یہاں غیر محفوظ اداکار ایک دوسرے کی تعریف نہیں کرتے، اُن کی اس گھبراہٹ کی وجہ عدم تحفظ ہوتا ہے۔

جے دیپ اہلاوت نے یہ بھی کہا کہ منوج باجپائی نے مجھے اس موقع پر فلم انسٹیٹیوٹ کھولنے کا مشورہ بھی دیا۔

دی فیملی سیزن 3 میں ’رکما‘ کے کردار کے باعث جے دیپ اہلاوت ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید