• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری، 5 کشمیری شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فورسز کے محاصرے اور سرچ آپریشن میں 5 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فوج کا 5 روز سے محاصرے اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی نوجوانوں سے جھڑپ میں 4 بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

بھارتی پولیس حکام نے اعتراف کیا کہ کارروائی کے دوران ڈرونز، ہیلی کاپٹر اور اسپیشل فورسز کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید