• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار سنتوش بالاراج 34 سال کی عمر میں چل بسے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کے اداکار سنتوش بالاراج منگل کو بنگلور میں یرقان کی پیچیدگیوں کے باعث چل بسے۔ ان کی عمر صرف 34 سال تھی۔ وہ اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے تھے۔

وہ آنجہانی پروڈیوسر انیکل بالاراج کے بیٹے تھے جنھوں نے سنتوش کو 2009 کی فلم کیمپا سے  فلمی دنیا میں متعارف کروایا تھا۔

ان کی موت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ سے بنگلور کے کمار سوامی لے آؤٹ میں واقع اپولو اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کے جگر اور گردوں کا علاج جاری تھا۔

تاہم منگل کی صبح ان کی طعبیت بگڑ گئی اور وہ یرقان کی پیچیدگی کی وجہ سے چل بسے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید