• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر کالونی کلب نے کراچی جونیئر باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹ) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام استاد سٹو باکسنگ اسٹیڈیم لیاری میں دو روزہ کراچی جونیئر باکسنگ ٹورنامنٹ فقیر کالونی باکسنگ کلب (ویسٹ) نے 4 گولڈ لے کرجیت لیا۔ پاک نیشنل باکسنگ کلب میں دو گولڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ دو روزہ مقابلوں میں پانچوں اضلاع کے 60 باکسرز نے حصہ لیا۔ فائنل نتائج کے مطابق 44 کلو گرام میں نجات علی نے آفاق جان کو 3-0 سے، 46 کلو گرام شیر علی نے ارسلان کو 2-1 سے، 48 کلو گرام میں نے ذیشان کو 3-0 سے، 50 کلو گرام میں نعمت اللہ نے اشرف کو3-0 سے، 52 کلو گرام میں اظہر علی نے طفیل احمد کو 2-1 سے، 54 کلو گرام میں جلیل احمد نے عتیق شاہ کو 2-1 سے، 60 میں سیف الرحمن نے بلال کو 2-1 سے شکست دی۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے اولمپئن ملنگ بلوچ نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ ملک میں نوجوان زیادہ سے زیادہ مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں۔ اس موقع پر سندھ باکسنگ کے نائب صدر عابد بروہی، غنی درویش سائؤتھ کے صدر رسول بخش، سیکرٹری عبدالرزاق کے علاوہ سابق انٹرنیشنل باکسرز موجود تھے جبکہ ریفری ججز کے فرائض رستم بلوچ، شیر محمد، فدا حسین، عبدالرؤف قریشی، محمد اکبر، عبدالعزیز کے انجام دیئے۔
تازہ ترین