• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپرواہی کی انتہا، والدین 10 سالہ بیٹے کو ایئرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر روانہ

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

اسپین کے مشہور جوزف تاردیلاس بارسلونا ایل پرات ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑا اپنے 10 سالہ بیٹے کو اکیلا چھوڑ کر پرواز میں سوار ہوگیا۔

اسپین کی قومی پولیس گارڈیا سیول کے مطابق بچے کو سفری دستاویزات میں مسائل کی وجہ سے بورڈنگ کی اجازت نہیں ملی، جبکہ اس کے والدین نے اس کے چھوٹے بھائی کے ساتھ جہاز میں سوار ہونے کا فیصلہ کیا اور بڑے بچے کو پیچھے چھوڑ دیا، کیونکہ وہ لوگ فلائٹ مس نہیں کرنا چاہتے تھے۔

 والدین نے اسے ایئرپورٹ پر چھوڑ کر ایک رشتے دار کو فون کیا کہ وہ آ کر بچے کو لے جائے، جبکہ خود پر سکون انداز میں جہاز پر سوار ہو کر روانہ ہو گئے۔

ایئرپورٹ کے عملے نے فوری طور پر علاقائی پولیس کو اطلاع دی، بعد میں طیارے کے پائلٹ سے بھی رابطہ کیا گیا، پائلٹ نے بتایا کہ والدین واقعی سفر پر روانہ ہو چکے ہیں اور ان کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔

پولیس نے والدین کو تلاش کر کے واپس بلایا اور معاملے کی تحقیقات شروع کیں، بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا تاہم ان پر بچے کو چھوڑنے (child abandonment) کا مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا جب ایئرپورٹ پر کام کرنے والے ایک ورکر نے اس پوری کہانی کو ٹک ٹاک پر شیئر کیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید