آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
بیٹرز میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما کی تیسری پوزیشن ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان کے حسن نواز اور صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
حسن نواز 24 درجے بہتری سے 30ویں اور صائم ایوب 25 درجے بہتری سے 38ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز میں 3 درجہ تنزلی کے بعد 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی بیٹرز نے اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔