• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ کی چھت سے گندے پانی کا اخراج، مسافروں کی ہلچل

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

امریکا کے معروف ہارٹسفیلڈ جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت سے گندے پانی کے اخراج کے باعث افراتفری مچ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ بدبو دار اور بد رنگ پانی اچانک ایک چھت کے پینل سے بہنا شروع ہوا، جس کے بعد 15 سیکنڈ کے اندر اندر چھت گر گئی اور پانی کے ساتھ شدید بدبو نے پورے ہوائی اڈے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چھت کے گرنے سے ملبہ ادھر ادھر بکھر گیا اور لوگ بدحواسی میں وہاں سے دور بھاگنے لگے تاہم، ایئرپورٹ کے عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مسافروں کو متبادل راستے سے گزرنے کی ہدایت دی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ حصے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور صفائی کرنے والے عملے کو جائے وقوع پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ علاقے کو صاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔

حکام نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا واقعی یہ سیوریج کا پانی تھا یا نہیں، تاہم تحقیق جاری ہے اور مکمل رپورٹ جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید