• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی رکشہ ڈرائیور ہر رائیڈ پر اپنی ماں کو کیوں ساتھ رکھتا ہے؟

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے گاؤں ارناگوڈم میں ایک آٹو ڈرائیور ماساکا گوپی ہر رائیڈ پر اپنی 75 سالہ والدہ ستیاوتی کو ساتھ لیکر جاتا ہے اور ایسا وہ گزشتہ ایک دہائی سے کر رہا ہے۔ 

گوپی کے والد کی موت کے بعد سے اسکی والدہ آٹو میں اس کے پیچھے بیٹھنے میں سکون محسوس کرتی ہے، گوپی کا کہنا ہے کہ والدہ کی مسکراہٹ ہی اس کا واحد ایندھن ہے جس کی اس کو ضرورت ہے۔

اس کے مطابق والد کی موت کے بعد والدہ کو خوش اور صحت مند رکھنے کے لیے وہ ہر روز والدہ کو رکشے پر لے جاتا ہے۔ اس کے مطابق آٹو ماں بیٹے کے مضبوط رشتے کی طاقت سے رواں دواں ہے۔

52 سالہ ماساکا گوپی 1997 سے آٹو رکشہ چلا رہا ہے، 2012 میں والد کی وفات کے بعد سے گوپی کی والدہ سڑک پر بیٹے کی سلامتی کے حوالے سے پریشان رہتیں اور جب وہ باہر ہوتا تو وہ کھانا بھی نہیں کھاتی تھیں۔

ایک دن گوپی انھیں خوش کرنے کے لیے اپنے ساتھ آٹو میں لے گیا، بس اس سادہ سی سواری سے سب کچھ بدل گیا۔ بوڑھی والدہ بیٹے کے پیچھے خاموشی سے بیٹھ کر سکون کرتی ہیں۔ تب سے گوپی والدہ کو ساتھ لے جاتا ہے اور وہ ہر ٹرپ پر اس کے ساتھ ہوتی ہیں۔ 

اسکا کہنا ہے کہ کبھی کبھی تو وہ پیسنجرز کو نہیں بٹھا پاتا کیونکہ والدہ کو جگہ چاہیے ہوتی ہے، لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں کیونکہ ان کی مسکراہٹ کرائے سے اہم ہے، گاؤں کے لوگ اس کی اپنی ماں سے محبت کو سراہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید