• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ ویمن نے پاکستان ویمن کو 11 رنز سے ہرادیا

—ایکس ویڈیو گریب
—ایکس ویڈیو گریب

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ ویمن نے پاکستان ویمن کو 11 رنز سے شکست دے دی، میزبان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیتنے کے بعد آئرلینڈ ویمن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میزبان ٹیم بیسویں اوور کی چوتھی گیند پر 142رنز بناکر آؤٹ ہوئی، ایمی ہنٹر نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، اُن کے علاوہ اورلا پرینڈی گراسٹ نے 29 اور لی پال نے 28رنز بنائے۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں گرین شرٹس کے بیٹرز ہدف تک نہ پہنچ سکے، اُنہوں نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 131 رنز اسکور کیے، نتالیہ پرویز نے 29 اور رامین شمیم نے 27رنز کی اننگز کھیلی۔

آئرلینڈ کی طرف سے اورلا پرینڈی گراسٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید