• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر: دنیا کے سب سے بڑے میوزیم کا افتتاح نومبر میں کیا جائے گا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایک بلین ڈالر کی خطیر رقم سے بنے والے دنیا کے سب سے بڑے میوزیم کا افتتاح مصر میں نومبر میں ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری حکام کا کہنا تھا کہ 50 ہیکٹر رقبے پر پھیلا میوزیم ایک پرانی تہذیب کی نمائندگی کرے گا، جس کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح مصر آئیں گے۔

میوزیم کی تعمیر میں ایک بلین ڈالر کی لاگت آئی ہے، یہ میویزم گیزا کے اہرام کے قریب تعمیر کیا گیا ہے، جس کا افتتاح یکم نومبر کو کر دیا جائے گا۔

اس عجائب گھر کو گرینڈ اجیبپشن میوزیم (جیم) کا نام دیا گیا ہے، جس میں فرعون طوطن خامن کے قیمتی خزانوں کے ہمراہ ایک لاکھ مختلف نوادرات شامل ہیں۔

مصری وزیرِاعظم نے کابینہ کے اجلاس میں بتایا کہ مصری صدر عبدالفتح السیسی نے میوزیم کی افتتاحی تاریخ کی منظوری دے دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید