کراچی کے علاقے قائد آباد میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے لانڈھی نمبر 2 میں ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔