• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی 2025 دنیا کا تیسرا گرم ترین مہینہ قرار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جولائی 2025 دنیا کا تیسرا گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے شدید تباہی ہوئی، یورپی موسمیاتی ادارے کے مطابق جولائی 2025 دنیا کا تیسرا گرم ترین مہینہ رہا۔

یورپی موسمیاتی ادارے کے مطابق جولائی میں اگرچہ عالمی درجہ حرارت کے ریکارڈز کا سلسلہ ٹوٹا، لیکن دنیا کے کئی خطے اب بھی موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا شکار ہیں۔

پاکستان اور چین میں شدید بارشوں نے سیلاب برپا کیا، جب کہ کینیڈا، یونان اور اسکاٹ لینڈ میں جنگلات کی آگ قابو سے باہر رہی۔

خلیجی ممالک عراق اور پہلی بار ترکیہ میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ادارے کوپرنی کس کے ڈائریکٹر کارلو بونٹیمپو نے خبردار کیا کہ اگر گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو فوری نہ روکا گیا تو نہ صرف نئے درجہ حرارت کے ریکارڈز بنیں گے بلکہ تباہی کی شدت بھی بڑھے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو گرم ہوتے دیکھ رہے ہیں اور اس کے اثرات مزید تباہ کن ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید