انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کو تنبیہ جاری کر دی گئی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فاطمہ ثناء کو کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثناء کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
فاطمہ ثناء نے آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد امپائر کے فیصلے پر نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔
آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے۔