• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد ندا ڈار کو کپتانی سے برطرف کردیا گیا ۔ اتوا ر کو پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ فاطمہ ثنا کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ متحدہ عرب امارات میں 3 سے 20 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔ ورلڈ کپ کے اسکواڈ مین فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن۔ٹریولنگ ریزرو میں نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)نان ٹریولنگ ریزرو ۔ رامین شمیم اور ام ہانی شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید