• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی سازش سے غزہ میں غذائی قلت خطرناک حد تک بڑھ گئی، ابتک 197 فلسطینیوں کا انتقال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انسانی امداد روک کر غزہ میں جبری قحط مسلط کرنے کی اسرائیلی سازش سے غذائی قلت کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت کے کیسز کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق غزہ میں بھوک کی شدت سے انتقال کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ غزہ میں 5 ماہ سے کم عمر کے 12 ہزار بچوں میں شدید غذائی قلت کی تشخیص ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مارچ میں شروع ہونے والی اسرائیل کی مکمل ناکہ بندی کے بعد بھوک کی شدت سے اب تک 96 بچوں سمیت 197 فلسطینی انتقال کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید