• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: جھگڑے کے دوران بیٹی نے باپ کو فرائی پین مار کر قتل کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارت میں جھگڑے کے دوران بیٹی نے باپ کو فرائی پین  مار کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی کے علاقے شاہدرہ میں ایک 32 سالہ لڑکی انو نے اپنے 55 سالہ والد کو پین مار کر قتل کر دیا، جس کے بعد لڑکی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کو آج دوپہر میں اطلاع ملی کہ تیک چند گوئل نامی شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔

مقتول تیک چند گوئل کے بیٹے شیوم نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے وقت اس کی بہن ، والدہ اور بیوی گھر پر موجود تھیں، اس کی بیوی نے بتایا کہ بہن انو نے والد پر حملہ کیا جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔

شیوم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انو غیر شادی شدہ ہے اور والدین کے ساتھ رہتی ہے، اور اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، اس کا علاج چل رہا ہے اور  گھر میں آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

پولیس نے ابتدائی معلومات اور الزامات کی بنیاد پر انو کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ  لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور دیگر گھریلو افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل حقیقت سامنے آسکے۔

پولیس تفتیش جاری ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جھگڑا کس بات پر ہوا اور حملے کے پیچھے اصل محرک کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید