• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کو اولمپک مقابلوں میں تاریخ رقم کیے ایک سال مکمل

جیولین تھرور ارشد ندیم کے پاکستان کے لیے اولمپک مقابلوں میں تاریخ رقم کیے ہوئے ایک برس مکمل ہوگیا۔

ارشد ندیم نے آج کے دن 8 اگست 2024 کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔ 

پاکستان نے ارشد ندیم کی بدولت 40 برسوں کے بعد اولمپک مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ارشد ندیم نے پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

اس موقع پر اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں میڈل جیتنے کے لیے میں بہت پر عزم تھا، پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت عزت ملی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جب میں واپس آیا تو حکومت اور عوام نے بہت عزت دی، مجھے بہت انعامات سے نوازا گیا جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میں اس وقت ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی تیاری کررہا ہوں، میں پُرعزم رہوں گا کہ میں نے اولمپکس 2028 کے لیے بھی بھرپور تیاری کرنا ہے لیکن اس وقت میرا ہدف ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ ہے جس طرح سب نے اولمپکس کے لیے دعا کی اب بھی دعا کریں، میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید