• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد بھارتی فلموں میں آواز کا جادو جگانے والے جاوید بشیر 52 برس کے ہوگئے

جاوید بشیر : فائل فوٹو
جاوید بشیر : فائل فوٹو 

پاکستان کے نامور کلاسیکل گلوکار جاوید بشیر آج اپنی 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے جاوید بشیر 8 اگست 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ 

پاکستانی گلوکار جاوید بشیر دنیا بھر میں اپنی خوبصورت آواز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگا کر صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

جاوید بشیر نے کاک ٹیل، کہانی، رش، بھاگ ملکھا بھاگ اور ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ جیسی بالی ووڈ فلموں میں گانے گائے۔ ان کا مشہور گانا یہ تونے کیا کیا۔

جاوید بشیر نے جون ایلیا کی مشہور غزلوں کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا۔ 

نیا اک رشتہ  پیدا  کیوں کریں  ہم
بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم

حالیہ دنوں میں اپنی آواز میں ریکارڈ کرواکر جاوید بشیر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید