• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت خطے کا انتہا پسند اور منفی سوچ کا حامل ملک، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت خطے کا انتہا پسند اور منفی سوچ کا حامل ملک ہے جو اپنی دہشت گردی کی وجہ سے دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے، عالمی قوتوں کو بھی اس دہشت گرد ملک کی سازش اور کشمیر میں ظلم کی داستان کا مکمل علم ہوچکا ہے، اسی لئے اب وہ چین اور روس کی جانب جھک رہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیوں سے دنیا پر ثابت کردیا ہے وہ امن کا خواہاں ملک ہے،جس نے ہمیشہ دنیا اور خطے میں امن کے قیام کی کوشش کی ہے، پاکستان اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ بھی برابری کی بنیاد پر بات چیت کا خواہش مند رہا، مگر بھارت کی مودی سرکار نے پچھلے دس سال میں ثابت کردیا کہ بھارت میں مسلمانوں، سکھوں سمیت اقلیتی قوموں کے لئےکوئی محفوظ مقام نہیں،افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں وہ ہر قسم کی پراکسی وار اور مودی گردی کو کچل کر رکھ دیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید