غزہ کی صورتِ حال پراقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مندوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین غزہ پر اسرائیلی قبضے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اور غزہ فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے۔
چینی مندوب نے کہا کہ غزہ کی جغرافیائی اور علاقائی حیثیت بدلنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے لوگوں کا تحفظ اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی ہی واحد راستہ ہے۔