گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گیپکو میں لائن سٹاف کی کمی کا مسئلہ بڑھ گیا لائن سٹاف کی کمی کی وجہ سے ٹرانسفارمرز اور بجلی کی خرابی کی شکایات کا گھنٹوں ازالہ نہیں ہوتا ،گیپکو میں گھریلو اور کمرشل کنکشنوں کی تعداد میں کئی گنااضافہ ہو گیا ہے مگر ابھی تک لائن ٹیکنیکل سٹاف کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا سٹاف کی شدید کمی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی اور خصوصاً ٹرانسفارمرز کی خرابی جیسے مسائل گھنٹوں حل نہیں ہوتے،ایس ڈی او سول لائن سب ڈویژن انجینئر طارق محمود نے بتایا کہ ہر فیڈر میں 2لائن مین اور چار اسسٹنٹ لائن مینوں کی ضرورت ہوتی ہے مگر ایسا نہیں ہے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ اس بارے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔