• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے میچ میں 2 غیر معمولی کیچز وائرل


آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو غیر معمولی کیچز وائرل ہوگئے۔

وائرل ہونے والے دونوں کیچز میں سے ایک کیچ آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور ایک کیچ اسٹینڈ میں تماشائی نے پکڑا۔

کمنٹیٹرز اور کرکٹ فینز نے کیچز کو ناقابل یقین اور مدتوں یاد رہنے والا قرار دے دیا۔

آل راؤنڈر گلین میکسویل نے باؤنڈری لائن پر ایک بار پھر ناقابل یقین کیچ لیا۔ انہوں نے باؤنڈری کے پار جاتی گیند کو اچھل کر پکڑا اور پیر باؤنڈری کے باہر زمین پر لگے بغیر ہی اسے واپس پلیئنگ فیلڈ کی طرف اچھال دیا اور پھر خود نے ہی پلیئنگ فیلڈ میں آکر کیچ لے لیا۔

اس کے علاوہ تماشائیوں میں بھی کرکٹ فین کے کیچ نے دھوم مچا رکھی ہے، ہاتھ میں 2 کین پکڑے تماشائی نے بائیں ہاتھ سے کیچ لے کر سب کو حیران کر دیا۔

واضح رہے کہ ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ڈارون میں ایک طویل عرصے بعد آسٹریلوی ٹیم نے انٹرنیشنل میچ کھیلا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید