• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے نبھاتے آنکھیں خراب ہوگئیں، فیروز خان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے نبھاتے آنکھیں خراب ہوگئیں کہ اب روشنی بھی برداشت کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے صحت سے متعلق اپ ڈیٹ دی ہے۔

انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ میں نے اداکاری کے لیے آنکھوں میں ویکس ڈال ڈال کے آنکھیں خراب کرلی۔

اداکار کا کہنا ہے کہ اب معمولی سی روشنی بھی انہیں تکلیف پہنچا رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی فیروز خان کی طبیعت خراب ہوئی تھی، جس کے سبب وہ اسپتال منتقل ہوئے تھے۔

اداکار نے بذریعہ سوشل میڈیا اس حوالے سے مداحوں کو اپ ڈیٹ کیا تھا تاہم انہوں نے اس وقت یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کس مسئلے کے سبب اسپتال منتقل ہوئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید