• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیفر لوپیز کے حُسن کا راز بے نقاب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے خطیر رقم خرچ کر رہی ہیں، ماہرین کی ٹیم ہمہ وقت ان کے ساتھ رہتی ہے۔

اسٹار میگزین کی رپورٹ کے مطابق بین ایفلیک سے طلاق کے بعد 56 سالہ جینیفر اپنی ہاٹ گرل سمر پوسٹ (ایک ذہنیت جس میں اعتماد، خود سے محبت اور زندگی سے بھرپور لطف اندوز ہونا ہوتا ہے) انجوائے کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جینیفر اب اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کو مستقل بنیاد پر اپنے ساتھ رکھتی ہیں جبکہ روزانہ صبح پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ ان کا میک اپ کرتا ہے، ہر ٹیم میں متعدد افراد شامل ہیں تاکہ وہ باری باری کام کر سکیں، ان کی گلیم اسکواڈ میں فِیشلسٹ، مساج تھراپسٹ اور پرسنل ٹرینرز بھی شامل ہیں۔

روزانہ صبح ان کا مساج تھراپسٹ انہیں مساج دیتا ہے جبکہ کسی نہ کسی قسم کا فِیشل ٹریٹمنٹ بھی لازمی ہوتا ہے، جینیفر کے گھر میں ہوم اسپا کے تمام جدید آلات موجود ہیں، اس لیے وہ باہر جانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔

پرسنل ٹرینرز بھی ان کے شیڈول کے مطابق دن میں کئی بار ورزش کروانے کے لیے تیار رہتے ہیں، یہ تمام ماہرین اپنے شعبے میں بہترین ہیں اور ان کے معاوضے بھی انتہائی زیادہ ہیں، مگر یہ ٹیم دن رات آن کال رہتی ہے تاکہ جینیفر کا ہر روپ بے عیب دکھائی دے۔

رپورٹ کے مطابق جینیفر لوپیز سالانہ 40 ملین ڈالر کماتی ہیں، اس لیے یہ اخراجات ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید