گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر کی سڑکوں پر پارکنگ مافیا کا راج ،ٹی ایم اے اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جانے لگا ،انتظامیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ شہر میں صرف 3پارکنگ سٹینڈ کا ٹھیکہ طے ہوا ہے جو قانونی ہے جبکہ باقی شہر میں لگائے گئے تمام پارکنگ اسٹینڈ غیر قانونی ہیں جو نہ صرف جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ آئے روز ٹریفک حادثات کا بھی سبب بن رہے ہیں جسکی وجہ سے اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہوہ چکی ہیں ، وائس چیئرمین یونین کونسل 2سلیم قادری ، ندیم ایڈووکیٹ ، شاہد کمبوہ ڈی سی اوگوجرانوالہ کو ان غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کیخلاف درخواست بھی دے چکے ہیں لیکن تاحال کوئی ایکشن نہیں ہو سکا ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق چیکنگ کی جارہی ہے۔