• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترپتی دمری نے اینیمل کے بعد غلط فلموں کا انتخاب کیا، ایکٹنگ کوچ

بالی ووڈ اداکارہ ترپتی دمری کے ایکٹنگ کوچ سوربھ سچدیوا نے کہا ہے کہ اداکارہ نے فلم اینیمل کے بعد غلط فلموں کا انتخاب کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوربھ سچدیوا نے ترپتی دمری کی اداکاری کی صلاحیت کو سراہا اور ساتھ ہی ان کے غلط فلموں کے انتخاب پر گفتگو کی۔

31 سالہ اداکارہ رنبیر کپور کی فلم اینیمل میں نظر آئی اور ساتھ ہی شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی، فلم نگری میں ان کےڈیمانڈ بڑھ گئی۔

حالیہ دنوں میں خوبرو اداکارہ کو تنقید کا سامنا ہےکیونکہ بیڈ نیوز اور وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو جیسی فلموں میں کام کیا، جو سنیما پر اپنا اثر نہ چھوڑ سکیں۔

حالیہ انٹرویو میں سوربھ سچدیوا نے کہا کہ ترپتی بہت ہی شاندار اداکارہ ہے، وہ کیمرے کے سامنے اچھی لگتی ہے، محنتی ہونے کے ساتھ حساس بھی ہے، بس اس کے فلم سے متعلق فیصلے درست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وہ چیز ہے جو ایک اداکار کو سیکھنی پڑتی ہے، ایکٹر کو وہ فیصلے کرنا ہوتے ہیں جو مشکل ہوں، اچھے کھلاڑی بھی صفر پر آؤٹ ہوجاتے ہیں وہ کم بیک کرے گی۔

اداکارہ کے ایکٹنگ کوچ نے یہ بھی کہا کہ عرفان خان ایک عظیم پرفارمر تھے، لیکن وہ بھی ہمیشہ اپنا بیسٹ نہیں دے پائے، لوگوں کو فلم نہیں بلکہ پرفارمر کو پہچاننا ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید