• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما کو ممبئی پولیس نے سیکیورٹی فراہم کردی

بھارتی کامیڈین کپل شرما کو ممبئی پولیس نے سیکیورٹی فراہم کردی ہے کیونکہ پچھلے 1 ماہ میں کینیڈا میں ان کے کیفے پر 2 مرتبہ فائرنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ کپل شرما نے رواں سال کے آغاز میں کینیڈا میں غیر ملکی کاروباری منصوبے کے تحت کیپس کیفے کھولا تھا۔

بھارتی کامیڈین کے کیفے پر 10 جولائی اور 7 اگست کو فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے، جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن لگاتار حملوں نے سنگین سیکیورٹی خدشات پیدا کیے ہیں۔

کینیڈین پولیس تاحال فائرنگ کا نشانہ بننے والے ادارے کا نام نہیں لیا ہے لیکن میڈیا میں بتایا گیا کہ حملے کا نشانہ بننے والا کیفے کپل شرما کا ہی ہے۔

کینیڈین پولیس فائرنگ کے دونوں واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے، جو جائزہ لے رہی ہے کہ یہ فائرنگ کسی بڑی مجرمانہ سرگرمی سے منسلک ہے یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق کپل شرما فائرنگ کے واقعات کے بعد سے کینیڈین حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور تفتیش میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیفے میں تازہ فائرنگ کے بعد پرتشدد حملوں میں اضافے کا خدشہ سامنے آیا ہے، حکام کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ آن لائن گینگ کے ملوث ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید