• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انٹر ڈویژن ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کا پہلا دن، 4 ٹیموں نے میچز جیت لیے

پنجاب انٹر ڈویژن ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کا لاہور میں آغاز ہوگیا، پہلے روز فیصل آباد، ملتان سرگودھا اور لاہور ڈویژنز نے میچز جیت لئے۔

پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب انٹر ڈویژن ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ڈی جی ا سپورٹس بورڈ پنجاب خضر افضال چوہدری نے کیا۔

ٹورنامنٹ میں پنجاب کی 9 ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے میچ میں فیصل آباد ڈویژن نے گوجرانوالہ کو 9 صفر، دوسرے میچ میں ملتان ڈویژن نے ڈیرہ غازی خان کو دو صفر، تیسرے میچ میں سرگودھا ڈویژن نے راولپنڈی کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک صفر جبکہ چوتھے میچ میں لاہور نے بہاولپور کو دو صفر سے مات دے دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید